0

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، سونہ مرگ سرد ترین علاقہ

سری نگر، 20 جنوری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے آنے والے دنوں میں وسیع پیمانے پر برف وباری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے، جس نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
موسم گرما کے دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں