مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں مرکزی تقریب کاانعقاد
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اورپھرجمع لوگوں سے خطاب کریں گے
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ مہمان خصوصی کے بطور تقریب میں شرکت کریں گے ،سری نگرمیں نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری سلامی لیں گے
سرینگر:۵۲،جنوری : جموں وکشمیرمیں26جنوری 2026کو ملک کا 77واںیوم جمہوریہ پُروقار اندازمیںمنانے کیلئے اقدامات اوراجتماعات کو حتمی شکل دی گئی ہے ،جسکے تحت یونین ٹریٹری میں سرکاری سطح کی مرکزی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماع میں موجود ہزاروں لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ جبکہ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ مہمان خصوصی کے بطور تقریب میں شرکت کریں گے ۔یوٹی سطح کی دوسری بڑی سرکاری تقریب بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہورہی ہے اور یہاں نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے۔مولاناآزاد اسٹیڈیم جموں اوربخشی اسٹیڈیم سری نگرسمیت تقریبات کے تمام مقامات کے اردگرد پہلے ہی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق یوم جمہوری 2026منانے کے حوالے سے حکومت نے ایک شیڈول جاری کیاہے ،جسکے تحت سرکاری سطح کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے۔حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری روہت شرما جے کے اے ایس کی جانب سے 14جنوری2026کو جاری کردہ ایک آرڈر نمبر GAD-ADMO111/138.2025-01-GADکے مطابق نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری بخشی اسٹیڈیم سری نگر ،وزیر صحت وطبی تعلیم سکینہ ایتو اننت ناگ ،وزیر جنگلات وماحولیات جاوید احمدرانا پونچھ ،وزیرزراعت ودیہی ترقی جاویداحمدڈار بارہمولہ ،وزیرخوراک وٹرانسپورٹ ستیش شرما کٹھوعہ میں26جنوری 2026کی قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے ،پریڈ کا معائنہ کریں گے ،سلامی لیں گے اور اسکے بعد اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔آرڈر میں مزید کہاگیاہے کہ ڈی ڈی چیئرپرسن ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور تحصیلدار ودیگر سیول حکام ،ضلعی ،سب ضلعی اور تحاصیل صدر مقامات پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ2026 کی صدارت کریں گے ۔باﺅر کیاجاتاہے کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہااور جموں وکشمیرکے وزراءیوم جمہوریہ2026کی تقریبات کے موقعہ پر حکومت کی کارکردگی ،اقدامات ،ترجیحات اور اہم منصوبوںکا خلاصہ پیش کریں گے جبکہ لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن وامان کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات بشمول ملی ٹنسی اور اس سے جڑی سرگرمیوںکا خاتمہ کرنے کیلئے سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالیںگے ،اور ساتھ ہی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہامرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیرمیں پائیدار امن ،ترقی ،خوشحالی اور عام آدمی کے اعتمادکو بحال کرنے کیلئے روبہ عمل لائی جانے والے منصوبوں اورپالیسیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔اس دوران یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پُرامن انعقادکویقینی بنانے کیلئے جموں اور سری نگرسمیت تمام 20اضلاع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس ،مرکزی پولیس فورسز اورفوج کے دستوں کو پہلے ہی چوکس کردیاگیاہے اور تمام حساس مقامات کیساتھ ساتھ شاہراہوں اور بازاروںمیں سیکورٹی فورسزکے دستوںکی نگرانی بڑھادی گئی جبکہ اضافی ناکے یا چیک پوائنٹ قائم کرکے چیکنگ اور تلاشی کارروائی بھی گزشتہ ایک ہفتے سے جاری رکھی گئی ہے ۔اضافی پولیس وفورسز دستوںکی تعیناتی عمل میں لانے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم اور حساس مقامات بشمول مصروف بازاروںمیں لوگوں کی نقل وحمل پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے ۔
0
