اسلام آباد، 12 اپریل (یو این آئی) ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں “عملی” تجاویز پیش کی ہیں اور اب مزید پیش رفت امریکہ کے رویے پر منحصر ہے۔ پریس ٹی وی نے اس معاملے سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے مذاکرات کا اندازہ اسی طرح غلط لگایا، جس طرح اس نے اپنی فوجی حکمت عملی میں کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات کا مقام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ کو اسلام آباد میں بات چیت ہوئی، جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد منعقد کی گئی تھی۔
اس دوران، امریکی وفد کے سربراہ جے ڈی وینس نے کہا کہ طویل بات چیت کے باوجود کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا اور امریکی ٹیم خالی ہاتھ واپس آرہی ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات بے اعتمادی کے ماحول میں ہوئے اور کسی کو بھی فوری معاہدے کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ “کچھ باتوں پر اتفاق رائے ہوا، لیکن دو تین اہم موضوعات پر اختلافات کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہو سکا۔”
یو این آئی
0
