0

عالمی منڈی میں تیل سستا، ایران-امریکہ مذاکرات کی امید سے قیمتوں میں کمی

سنگاپور، 14 اپریل (یو این آئی) عالمی منڈی میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید کو قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر یعنی 1.87 فیصد کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 2.25 ڈالر یعنی 2.27 فیصد کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی توقع نے رسد سے متعلق خدشات کو کم کیا ہے، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں دونوں اہم بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 4 فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3 فیصد بڑھ گیا تھا۔
اس اضافے کی بنیادی وجہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی، جس سے عالمی منڈی میں رسد کے خدشات بڑھ گئے تھے۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں