0

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق بڑی پیشکش کردی

تہران، 16اپریل (یو این آئی) ایران نے بحری جہازوں کو بغیر کارروائی کے آزادانہ طور پر گزرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے عمانی ساحل س کھولنے کی پیشکش کردی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عمانی ساحل سے کھولا جا سکتا ہے اور اس راستے سے جہازوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو سکتی ہے ایران نے تجویز پیش کی ہے عمانی ساحلی پٹی کی طرف جہازوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور اس تجویز کا مقصد مذاکرات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد 20ہزار سے زائد بحری جہاز اور آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے عمانی ساحل سے بحری جہاز راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں