واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اس وقت دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو ان دنوں ایران تنازع کے ساتھ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پر تنقید اور مختلف متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک اور دعویٰ کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کسی بھی طرح سے ختم ہو سکتا ہے۔ ایران میں اب مختلف حکومت ہے اور میرے خیال میں معاہدہ ترجیح ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ آپ ائندہ دو دن میں حیرت انگیز ہوتا ہوا دیکھنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔
یو این آئی۔
0
