واشنگٹن، 18 اپریل (یو این آئی) امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے روسی تیل کی فراہمی اور فروخت کے لیے ایک عمومی لائسنس جاری کیا ہے، جس میں 17 اپریل تک بحری جہازوں پر لدے ہوئے خام تیل پر امریکی پابندیوں میں نرمی کی توسیع کی گئی ۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ” مذکورہ بالا افسران کی جانب سے ممنوعہ تمام لین دین، جو روسی فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت، ترسیل یا اتارنے کے لیے ضروری اور معمول کے مطابق ہوں اور جو کسی بھی جہاز پر 17 اپریل 2026 کو رات 12:01 بجے (مشرقی امریکی وقت) یعنی 9:31 صبح (ہندوستانی وقت) تک لوڈ کیے گئے ہوں—بشمول اُن جہازوں کے جو پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں—ان کی اجازت دی جاتی ہے۔” مزید کہا گیا ہے کہ یہ اجازت 16 مئی 2026 کو رات 12:01 بجے (مشرقی امریکی وقت) یعنی 9:31 صبح (ہندوستانی وقت) تک مؤثر رہے گی۔یو این آئی۔ این یو۔
0
