0

اسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ

تل ابیب، 17 اپریل : اسرائیل پر قدرت کا قہر نازل ہونے لگا، مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے بڑے جھنڈ اچانک نمودار ہونے لگے، جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی ویڈیوز دیکھ کر کچھ صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ جبکہ کئی لوگ اسے اسرائیل کے لیے ”قدرتی انتباہ“ یا ”سزا“ قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ نمودار ہوئیں، جس کے سبب بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کسی فلمی یا ”قیامت خیز“ منظر سے کم نہیں تھا، جہاں ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر قید کردیا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے شہریوں اور کاروباری افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
بعض اطلاعات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب جمع ہوگئی تھیں۔
ماہرین ماحولیات اس معاملے کو ایک قدرتی عمل قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سال کے مخصوص موسم میں شہد کی مکھیاں بڑی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں، اس دوران مکھیوں کا ایک بڑا گروہ اپنی ملکہ کے گرد جمع ہو کر نئی جگہ کی تلاش میں نکل جاتا ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں