0

دنیاآسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

کراچی، 25 اپریل (یو این آئی) جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر شادیوں کے رجحانات تبدیل ہونے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سونے کی ریکارڈ قیمتوں نے شادیوں کے روایتی انداز کو نمایاں طور پر بدل کر رکھ دیا ہے، جہاں دلہنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خالص سونا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دلہنیں اب نقلی زیورات پر مائل ہونے لگی ہیں، دوسری جانب ایک گرام گولڈ جیولری بطور متبادل تیزی سے مقبو ل ہو رہی ہے، یوں سمجھیں کہ متوسط طبقے حکمت عملی بدل رہا ہے۔ ادھر پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں سونے کی خریداری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئیں جس کے بعد سونا اب زیور نہیں، سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں