سرینگر /25اپریل / وادی کشمیر میں دگر گواں موسمی صورتحال کے چلتے ٹنل کے آر پار پھربارشیں ہوئی ۔ آر پار موسلادار بارشوں نے وادی کے اطراف و اکناف میں جہاں معمول کی زندگی متاثر رہی وہیں مسلسل بارشوںکے نتیجے میںندی نالوں میں طغیانی آنے کے نتیجے میں وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ موسلادار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلاٹیڈنگ اور زمین کھسک جانے کا خدشہ کئی علاقوں میں ہے ۔سی این آئی کے مطابق محض ایک دن بعد وادی کشمیر میں موسم کا مزاج پھر بدل گیا جس دوران ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بارشوں ہوئی ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی پیر پنچال کے آر پار مسلسل خراب موسمی صورتحال کے چلتے شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میںدن بھر بارشیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی میں ہوئی بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔سنیچروار کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بارشیں ہوئی ۔ وادی میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ اننت ناگ ، پلوامہ ، کولگام ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، گاندربل اور بڈگام کے ساتھ ساتھ بارہمولہ سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو بعد دوپہر تک جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں تک کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ا
0
