0

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی

جموں:29 اپریل/عقاب نیوز ڈیسک/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج چیف سیکرٹری، ڈی جی پی، سینئر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران اور جموں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مستحکم کریں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں جموں ڈویژن کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں