0

امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی “مضحکہ خیز” قرار

تہران، 9 مئی (یو این آئی) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی بڑے حملے کی دھمکی کو “مضحکہ خیز” قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسماعیل بقائی نے لکھا کہ یہ انتہائی عجیب بات ہے کہ وہ (ٹرمپ) ایک طرف دنیا میں امن کی تلاش اور جوہری بحران کو روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن اس کا حل “ایک بڑے دھماکے” یا حملے کی صورت میں تجویز کر رہے ہیں۔ ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امن کے دعوے اور حملے کی دھمکیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں اور یہ امریکی پالیسی کے تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرنے کے لیے ایک امریکی فلم کا کلپ بھی شیئر کیا، جس کی کہانی سوویت یونین پر ایک “حادثاتی حملے” کے گرد گھومتی ہے۔
فلمی کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ امریکہ اس حادثاتی حملے کو روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔ اس کلپ کو شیئر کرنے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ جنگ کی دھمکیاں یا “ایڈونچر” ایسے نتائج پیدا کرسکتے ہیں جو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے، جس میں انہوں نے کسی بھی ممکنہ صورتحال میں “بڑے حملے” کا اشارہ دیا تھا۔
ایران کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر جوہری حملے کی حالیہ دھمکی کو مضاحکہ خیز قرار دیا۔۔اسماعیل بقائی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا یہ ایک عجیب بات ہے کہ دشمن امن کی تلاش اور جوہری بحران کو روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔۔لیکن جو ان کی تجویزکردہ حل وہ جوہری حملہ ہے۔ انہوں نے امریکی فلم کا کلپ بھی شئیر کیا۔۔جس کی کہانی سوویت یونین پر حادثاتی طور پر جوہری حملے کی تھی جسے امریکہ روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں