0

وزیر اعلیٰ عمر کی آج وزیر داخلہ سے ملاقات

سرینگر، 11 مئی : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ آج وزیر داخلہ سے ملاقات میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ٹرانزیکشن آف بزنس رولز اور ریزرویشن کے مسئلے پر گفتگو کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ بزنس رولز، ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری اور ریزرویشن کے معاملات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا: ”کاش ایک ہی ملاقات سے ریاست کا درجہ مل جاتا — تو ہم یہ مقصد کب کا حاصل کر چکے ہوتے۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے، لیکن جب بھی ان سے ملتا ہوں، ریاست کے درجے کا مطالبہ ضرور اٹھاتا ہوں۔ اس کے علاوہ اور بھی مسائل ہیں، جیسے ہمارے بزنس رولز، ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری، اور ریزرویشن کا مسئلہ جسے ایل جی نے نئی دہلی کو بھیجا ہے۔”

”ان تمام مسائل کو دیگر امور کے ساتھ وزیر داخلہ سے زیر بحث لانا بہتر ہے۔ آج میں یہ تمام معاملات ان کے سامنے رکھوں گا،” — (کے این او)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں