0

نیٹ یو جی 2026 امتحان منسوخ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا فیصلہ

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے حکومت ہند کی منظوری سے تین مئی 2026 کو ہونے والے نیٹ یو جی کے امتحان کو منسوخ کرنے اور دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے راجستھان میں پیپر لیک ہونے کے الزامات کی مکمل جانچ کے لیے کیس کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ٹی اے اس معاملے میں سی بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور تفتیش کے لیے ضروری تمام مواد، ریکارڈ اور مدد فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں