0

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکمہ تعلیم کے سی پی ڈبلیوز کو ریگولرائزیشن آرڈر سونپے

ملازمین کو محکمے کی بہتری کے لیے خلوص اور لگن سے کام کرنے کی تاکید

سرینگر، 25 مئی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں محکمہ تعلیم اسکول کے کنٹنجنٹ پیڈ ورکرز (سی پی ڈبلیوز) کو ریگولرائزیشن آرڈر سونپے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم اسکول ساکینہ اٹو بھی موجود تھیں۔

تقریب میں چیف منسٹر کے اضافی چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، سپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام رسول میر، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نصیر احمد وانی اور محکمے کے دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع کے سی پی ڈبلیوز کو انفرادی طور پر ریگولرائزیشن آرڈر سونپے اور ان کی آئندہ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملازمین محکمہ تعلیم اسکول کو مستحکم بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے خلوص، عزم اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

مستفید ہونے والے ملازمین نے وزیراعلیٰ اور حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا طویل عرصے سے زیرِ التوا مسئلہ حل کیا اور انہیں ریگولرائزیشن آرڈر فراہم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں