سری نگر، 13 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے جمعہ کو یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور اپنے مطالبات کو پورا کرنے کا پر زور مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا: ‘ہم گذشتہ 16 دنوں سے جموں میں احتجاج پر بیٹھے ہیں لیکن دو بڑی پارٹیوں نینشل کانفرنس یا بی جے پی کا کوئی بھی رکن اسمبلی ہمارے پاس نہیں آیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم محمد یوسف تاریگامی صاحب کا شکر گذار ہیں جنہوں نے کل اسمبلی میں ہمارے مسئلے پر بات کی لیکن جس سطح ہمارے مسئلے کو اٹھانے کی ضرورت ہے اس سطح پر اس کو نہیں اٹھایا جا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے جو مطالبے ہیں ان کو حکومت آسانی سے پورا کر سکتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے’۔
موصوف نے کہا: ‘ہمارا کام سب سے پہلے کیا جانا چاہئے تھا کیونکہ ہم سماج کا سب سے کمزور طبقہ ہے’۔ انہوں نے کہا: ہمارے مطالبوں میں خاص طور پر پنشن میں اضافہ شامل ہے’۔
احتجاجیوں نے حکومت سے ان کے مطالبے پورا کرنے کی پر زور اپیل کی۔
0
