0

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا پانتھ چوک یاتری نواس کا تفصیلی معائنہ

امرناتھ یاترا سے قبل سہولیات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ساو ¿نڈ اینڈ لائٹ شو کا بھی جائزہ
سیکورٹی انتظامات اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر کے تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

سرینگر//18مئی/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے پانتھ چوک میں واقع شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے یاتری نواس کا موقع پر جا کر تفصیلی معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں، سہولیات اور مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکام سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ یاتریوں کے لیے رہائش، بنیادی سہولیات، صفائی ستھرائی، سیکورٹی انتظامات اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر کے تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔یو این ایس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ یاتریوں کی سہولت، حفاظت اور بہتر انتظامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد کے پیش نظر تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔ایل جی نے یاتری نواس میں جاری تعمیراتی کاموں، رہائشی بلاکس، سہولتی مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجینئرنگ اور انتظامی افسران کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے خاص طور پر مجوزہ ساو ¿نڈ اینڈ لائٹ شو کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا جو بابا برفانی کی عقیدت اور امرناتھ یاترا کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے اور اسے سیاحتی و مذہبی دونوں لحاظ سے مو ¿ثر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ جموں و کشمیر کی سیاحت اور معیشت کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے تمام انتظامات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔معائنے کے دوران ایل جی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ تمام کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، بورڈ کے رکن مکیش گرگ، ڈی آئی جی سی کے آر راجیو پانڈے، ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں