0

آدھار کارڈ رکھنے والوں کو الیکٹرک سائیکل فراہم کرنے کا دعویٰ فرضی: حکومت

نئی دہلی، 25 مئی : حکومت نے سوشل میڈیا پر کیے جا رہے اُن دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت آدھار کارڈ رکھنے والوں کو الیکٹرک سائیکل فراہم کرے گی۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے پیر کے روز اپنے فیکٹ چیک ہینڈل پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اس ویڈیو میں نریندر مودی کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ آدھار کارڈ ہولڈرز کو الیکٹرک سائیکل دی جائے گی۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے واضح کیا کہ نہ وزیر اعظم نریندر مودی اور نہ ہی مرکزی حکومت نے ایسی کوئی اعلان کیا ہے۔ ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور دلکش یا گمراہ کن دعوؤں کے جال میں نہ آئیں۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں