0

بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 نومبر کو، ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی

سری نگر،6اکتوبر(یو این آئی)الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کے روز بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ یہ اعلان بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے شیڈول کے ساتھ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کی دونوں نشستوں پر ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔
بڈگام نشست اُس وقت خالی ہوئی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ برس اسمبلی انتخابات میں بڈگام اور گاندربل دونوں نشستوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بڈگام نشست چھوڑ دی اور صرف گاندربل نشست اپنے پاس رکھی۔
نگروٹہ نشست گزشتہ برس 31 اکتوبر کو اُس وقت خالی ہوئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا انتخابات کے نتائج آنے کے چند ہی ہفتوں بعد انتقال کر گئے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بڈگام اور نگروٹہ کے ضمنی انتخابات بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں چند نشستوں پر ضمنی انتخابات کے ہمراہ منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں