0

نامساعد موسمی صورتحال کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر تمام پروازیں منسوخ

سری نگر، 23 جنوری (یو این آئی) نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر جمعہ کو تمام پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ تازہ معلومات اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
سری نگر ائیر پورٹ حکام نے جمعہ کو ‘ایکس’ پرمسافروں کے لئے اطلاع میں کہا: ‘مسلسل برف باری، آپریشنل علاقوں میں برف کے جمع ہونے اور راستے میں خراب موسم کی پیش گوئی کے پیشِ نظر، مسافروں کی حفاظت کے مفاد میں آج کے لیے سری نگر ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے’۔
پوسٹ میں مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ تازہ معلومات اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
حکام نے اس وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا۔
ادھر بھاری برف باری کے باعث وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور سری نگر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔
وادی کے بعض پہاڑی علاقوں کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں