سری نگر، 16 فروری (یو این آئی) لکڑی کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں جنگلاتی لکڑی کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی ہے اور ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کنزر کے گوئیگام علاقے میں لکڑی کی اسمگلنگ سے متعلق ایک خاص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایک پولیس پارٹی نے تلاشی کے دوران کے 38 کھڑکیوں کے فریموں اور لکڑی کے کئی تختوں سمیت بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی برآمد کر لی۔
ملزم کی شناخت خورشید احمد خان ولد عبد الغنی خان ساکن گوئیگام کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 13/2026 درج کیا گیا اوعر مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 303 (2) اور انڈین فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
0
