سری نگر، 21 فروری (یو این آئی) سکیورٹی فروسز نے ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک روڈ پر ایک مشتبہ شے کو بر آمد کیا جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو گانربل میں صفا پورہ – گاندربل روڈ پر ایک مشتبہ شئی کو بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو بنا بر احتیاط محاصرے میں لے لیا گیا اور روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں ایک بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس شے کو بغیر نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مشتبہ شے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 19 فروری کی شام ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو بر آمد کیا جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
0
