0

جموں و کشمیر دہشت گردی نہیں، سیاحت کی فیکٹری ہے: ستیش شرما

سری نگر،25فروری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر ستیش شرما نے بدھ کے روز کہا کہ یونین ٹیریٹری اس سال ریکارڈ سیاحتی سرگرمیوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حالات بہتر ہونے کے ساتھ وادی میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور انتظامیہ کی توجہ سیاحت کے فروغ پر ہے۔
ستیش شرما نے بعض اندرونی اور بیرونی طاقتوں پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ایسے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ جیسے مقامات پر ہوٹلوں کی بڑھتی ہوئی بکنگز اور روزانہ کی بنیاد پر بڑھتا سیاحتی رش اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیاحتی شعبہ مضبوطی سے ترقی کر رہا ہے۔
وزیر نے پرزور الفاظ میں کہا، ’ہم دہشت گردی نہیں بلکہ سیاحت کی فیکٹری ہیں۔ جموں و کشمیر دنیا بھر کے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے مکمل تیار ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں