0

منوج سنہا نے جموں یونیورسٹی میں منفرد یوتھ فسٹیول ‘گونج 2026’ کا افتتاح کیا

جموں، 27 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں یونیورسٹی میں منفرد یوتھ فسٹیول ‘گونج 2026’ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو روزہ تقریب مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فسٹیول ذہنوں کو علم سے آراستہ کرے گا، جسم کو توانائی بخشے گا اور جدت و اختراع کے جذبے کو مہمیز دے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ با اختیار نوجوان ہی مستبقل کی تعمیر کرتے ہیں اور میرا یقین کے کہ فکری گہرائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی نوجوان قیادت قومی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں پائیدار ترقی کے لئے متوازن ذہنوں اور جرات مند موجدین کی تشکیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں