0

بانڈی پورہ -گریز سڑک برفباری کے باعث بند، ٹریفک معطل

سرینگر:17 اپریل/عقاب ویب ڈیسک//بانڈی پورہ سے گریز کو جوڑنے والی 85 کلومیٹر طویل سڑک جمعہ کے روز رزدان ٹاپ پر تازہ برفباری کے باعث بند کر دی گئی۔ حکام کے مطابق برفباری کے بعد سڑک پھسلن کا شکار ہو گئی جس کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی- کے این ایس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بلند مقام پر واقع رزدان پاس پر برفباری کے باعث سڑک غیر محفوظ ہو گئی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز، مختار احمد نے کہا کہ سڑک اگلے احکامات تک بند رہے گی۔

انہوں نے کہا، “بانڈی پورہ-گریز سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔”

حکام کے مطابق برفباری کے باعث نہ صرف سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی بلکہ حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی، جس سے سفر مزید خطرناک بن گیا۔

انتظامیہ نے عوام اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑک کے محفوظ قرار دیے جانے تک سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں