0

سرینگر ہوائی اڈے پر سیٹلائٹ فون کے ساتھ امریکی شہری اور مقامی نوجوان گرفتا ر ، پوچھ تاچھ جاری

سرینگر /19اپریل // سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی فورسز نے ایک امریکی شہری کو مقامی نوجوان کے ہمراہ سیٹلائٹ فون کے ساتھ حراست میںلیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے پر ایک امریکی شہری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اسے ایک سیٹلائٹ فون کے قبضے میں پایا گیا ۔ شہری کی شناخٹ جیفری سکاٹ پرتھر کے نام سے ہوئی ہے جو مونٹانا، امریکہ کا رہائشی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسے معمول کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران روکا گیا جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے اسے پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام کے مطابق کشمیر میں سیٹلائٹ فون کے استعمال پر سختی سے پابندی ہے، اور پیشگی اجازت کے بغیر قبضہ ممنوع ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان کے ساتھ آنے والے ایک مقامی شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، اور ان کے دورے اور ڈیوائس کے استعمال کا مقصد جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں