0

ادھم پور–رام نگر سڑک حادثہ: 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریسکیو آپریشن جاری، اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے

ادھم پور، 20 اپریل : جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پیر کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بردار بس رام نگر سے ادھم پور کی جانب جا رہی تھی کہ جلو علاقے کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کو بتایا کہ “حادثے میں 12 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔”

حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو نزدیکی طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ادھم پور، شیو کمار شرما بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بچاؤ و راحت کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں