0

سجاد لون کو والد کی برسی پر نظر بند کیا گیا: جے کے پی سی

سری نگر، 21 مئی : جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی کے صدر اور ہندواڑہ کے ایم ایل اے سجاد لون کو ان کے والد مرحوم عبدالغنی لون کے یوم وفات پر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔
پارٹی نے ایک بیان میں اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”بدقسمتی اور غیر جمہوری” قرار دیا۔
پارٹی کے بیان میں کہا گیا، ”جے کے پی سی کے صدر اور ہندواڑہ کے رکن اسمبلی کو اپنے شہید والد کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنا افسوسناک اور غیر جمہوری ہے۔ ایسی کارروائیاں عوامی جذبات کو مجروح کرتی ہیں اور جمہوری اقدار کو کمزور بناتی ہیں۔”
پارٹی کے اس دعوے پر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ علیحدگی پسند رہنما عبدالغنی لون کو 21 مئی 2002 کو سری نگر کے عیدگاہ میں دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ایک اور معروف کشمیری رہنما میر واعظ فاروق کی برسی بھی 21 مئی کو ہی منائی جاتی ہے۔ میرواعظ مولوی فاروق کو 21 مئی 1990 کو قتل کیا گیا تھا۔ وہ کشمیر کے مرکزی مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق کے والد تھے۔
گزشتہ کئی برسوں تک ان دونوں رہنماؤں کی برسی کے موقع پر 21 مئی کو پوری وادی میں بند رکھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ برسوں میں بند کی کوئی کال جاری نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں