جموں،4جنوری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک کانسٹیبل اس وقت شدید طور پر زخمی ہوگیا جب اس کی سروس رائفل سے ڈیوٹی کے دوران اچانک گولی چل گئی۔
مذکورہ اہلکار، جس کی شناخت کانسٹیبل دنیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، اسٹیشن پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی سرکاری رائفل سے گولی چلی، جس کے نتیجے میں گولی اہلکار کے کندھے میں پیوست ہوئی چنانچہ وہاں موجود ساتھی اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کٹھوعہ منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت حادثاتی ہے تاہم مزید جانچ کی جارہی ہے تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ فائرنگ کس طرح ہوئی۔ پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس نے موقع پر جاکر ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے۔
0
