سری نگر، 12 جنوری (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دوران شب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کیمپ کی ایک بیرک میں آگ لگنے سے ایک بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے ماڈر علاقے میں بی ایس ایف کی 62 ویں بٹالین کے ایک کیمپ کی ایک بیرک جو لکڑی اور ٹین شیٹوں کی بنی ہوئی تھی، میں دوران شب قریب پونے تین بجے آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے جس کی شناخت رمیش کمار ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا حکام نے اس واقعے کا نوٹس لے کر کارروائیاں شروع کی ہیں۔
0
