0

عمر عبداللہ کے قریبی ساتھی نصیر اسلم وانی کو اہم انتظامی اعزاز

سرینگر، 24 جنوری:(عقاب نیوز ڈیسک)
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعلیٰ کے مشیر نصیر اسلم وانی کو باضابطہ طور پر کابینہ وزیر کا درجہ اور مراعات عطا کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ایک باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق نصیر اسلم وانی کو ماہانہ 80 ہزار روپے یکمشت تنخواہ دی جائے گی، جب کہ انہیں سرکاری رہائش (بغیر کرایہ) اور نقل و حمل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس کا انتظام محکمہ موٹر گیراجز کرے گا۔

نصیر اسلم وانی کا شمار نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو موجودہ انتظامی ڈھانچے میں ان کے کردار اور اہمیت کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے حکومت میں مشاورتی عمل کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر کو انتظامی اور سیاسی سطح پر کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں