0

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی نوجوان اور متحرک سول سروس افسروں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات

جموں، 29 جنوری (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جمعرات کو اودھم پور میں نوجوان اور فعال سول سروس افسروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے سول اور فوجی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور قریبی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے اودھم پور میں نوجوان اور متحرک سول سروس افسران کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘آرمی کمانڈر نے قومی سلامتی اور موثر حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لئے ‘نیشن بلڈنگ’ کے مقصد کے تحت سول اور فوجی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور قریبی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں