0

کپواڑہ میں غلطی سے گولی چلنے سے زخمی ہریانہ کے جوان کی موت

سرینگر، 6 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے غلطی سے گولی چلنے کے باعث زخمی ہوئے ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی۔ افسران نے پیر کو بتایا کہ 20 سے 25 سال کی عمر کا یہ جوان ہفتہ کی رات ہندواڑہ کے لنگاٹ علاقے میں فوجی کیمپ میں اپنی ہی سروس رائفل سے اچانک گولی چل جانے کی وجہ سے زخمی ہوگیا تھا۔ اسے ابتدائی طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ لے جایا گیا تھا اور بعد ازاں بہتر علاج کے لیے سرینگر کے فوجی 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اس واقعے پر فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں