0

سمارٹ سٹی بس سروس شہر کی حدود تک محدود ہونی چاہیے، توسیع سے ہزاروں کی روزی روٹی متاثر ہوگی، ٹرانسپورٹرز

20 اپریل :اگرچہ سمارٹ سٹی بس خدمات کو ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر تک بڑھایا گیا ہے تاکہ وادی کے لوگوں کو انتہائی کم کرایہ پر بہتر اور سمارٹ ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں، وادی بھر کے ٹرانسپورٹرز ذریعہ معاش پر اثر انداز ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں۔

وادی بھر کے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے چکہ جام کی کال دی ہے اور سمارٹ سٹی بس سروسز کی تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک توسیع پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں نے بس اسٹینڈ درسو پلوامہ میں جمع ہو کر حکومت کے سمارٹ سٹی بس سروس کی توسیع کے اس اقدام کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا۔
ٹرانسپورٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے اس پیشے سے وابستہ ہزاروں نوجوانوں کی روزی روٹی متاثر ہو رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز حکام سے اس طرف فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور متعلقہ لوگوں کی روزی روٹی بچانے کے لیے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کے لوگ کافی عرصے سے وادی کے تحصیل اور ضلع ہیڈکوارٹرز کے لیے اسمارٹ سٹی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
(etv Bharat)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں