0

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں بہتری سے سردیوں کا زور قدرے کم

سری نگر، 12 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔

کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام دوں میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت بالترتیب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے کچھ روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں