0

موبائل صارفین کی تعداد 124 کروڑ سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) ملک میں موبائل صارفین کی تعداد دسمبر 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 124.42 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 116.30 کروڑ فعال صارفین ہیں۔ اس سے قبل نومبر 2025 میں کل موبائل صارفین کی تعداد 123.70 کروڑ رہی تھی۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں موبائل صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 31 دسمبر کو شہری صارفین کی تعداد 71.20 کروڑ اور دیہی صارفین کی تعداد 53.22 کروڑ رہی۔ دیہی علاقوں کے مقابلے شہری علاقوں میں ترقی کی رفتار زیادہ تیز رہی، جہاں شہری علاقوں کی ماہانہ شرح نمو 1.01 فیصد اور دیہی علاقوں کی 0.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں موبائل ٹیلی ڈینسٹی 86.94 فیصد سے بڑھ کر 87.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہری علاقوں میں ٹیلی ڈینسٹی بڑھ کر 139.08 فیصد ہو گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ معمولی کمی کے ساتھ 58.37 فیصد سے گھٹ کر 58.36 فیصد رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں