0

سری نگر میں سی آر پی ایف گاڑی کو حادثہ، 7 اہلکار زخمی

سری نگر، 21 فروری (یو این آئی) سری نگر کے ڈاگ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سات اہلکار زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ سری نگر کے احمد نگر کے ڈاگپورہ – عمر ہیر روڈ پر ہفتے کی صبح سی آر پی ایف کی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑی کو پانی سے نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں