تہران، 9 مارچ (یو این آئی) ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو پیر کے روز ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے باضابطہ طور پر اس فیصلے کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔
ایران میں قیادت کے انتخاب کے لیے ذمہ دار تنظیم ’اسبملی آف ایکسپرٹس‘ (ماہرین کی کونسل) نے ان کے نام پر مہر ثبت کی۔ غور طلب ہے کہ یہ کونسل 88 رکنی ایک طاقتور ادارہ ہے، جو گزشتہ کچھ وقت سے نئے قائد کے انتخاب کے عمل میں مصروف تھا۔
کونسل کی طرف سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا، ’’جنگ کے انتہائی سنگین حالات اور تنظیم کے خلاف دشمنوں کی براہ راست دھمکیوں کے باوجود، اسلامی نظام کی قیادت کے انتخاب اور اعلان کا عمل ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکا۔
مسٹر مجتبیٰ 8 ستمبر 1969 کو ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے۔ وہ چھ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں طویل عرصے سے اپنے والد کے جانشین اور ایرانی سکیورٹی نظام کے ایک بااثر چہرے کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔
0
